میاں والی کے ٹرانسپورٹرز کرایہ میں کمی کرنے کا نام بھی نہیں لے رہے ، سماجی حلقے

میاں والی کے ٹرانسپورٹرز کرایہ میں کمی کرنے  کا نام بھی نہیں لے رہے ، سماجی حلقے

داؤدخیل نمائندہ دنیا )پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 150 روپے کے لگ بھگ کمی ہو چکی ہے لیکن میاں والی کے ٹرانسپورٹرز کرایہ میں کمی کرنے کا نام بھی نہیں لے رہے

ضلعی انتظامیہ بھی ستو پی کر سو رہی ہے سیاسی سماجی حلقے سوشل میڈیا پر فریاد کر رہے ہیں لیکن سننے والا کوئی نہیں سابق کونسلر پیپلز پارٹی علماء مشائخ ونگ کے سابقہ صدر عبدالغفار خان نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ ضلع میاں والی کی انتظامیہ ہمیں ناکام نظر اتی ہے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے باوجود ٹرانسپورٹروں نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہوا ہے دوسرے لفظوں میں ہم اس کو بدمعاشی بھی کہہ سکتے ہیں۔ لیکن مجال کے ضلعی انتظامیہ نے اس پر کوئی ایکشن لیا ہو انہوں نے وزیراعلی پنجاب کو اپیل کی ہے کہ اس پر اپ ایکشن لیں پورے پنجاب کے ساتھ ساتھ ضلع میاں والی میں سرکاری کرایہ نامہ کے مطابق ٹرانسپورٹروں کو پابند کیا جائے کہ وہ غریب لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے نہ لوٹیں بلکہ جو سرکاری کرایہ نامہ ہے اس کے مطابق لوگوں سے کرایہ وصول کریں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...