126 دوکانوں، ٹرکنگ پوائنٹس پر 3850 آٹے کے تھیلوں کی سپلائی کا عمل جاری
میانوالی (نامہ نگار)ڈائریکٹر جنر ل فوڈ پنجاب سیف انور جپہ کی خصوصی ہدایت او رڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر نگرانی ضلع میانوالی میں سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی کا سلسلہ جاری۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹر ولر خادم حسین فراز نے شہر کی مختلف دوکانوں اور ٹرکنگ پوائنٹس کا دورہ کیا، وہاں پر آٹے کی ڈیمانڈ اورسپلائی کا جائزہ لیا۔ انھوں نے شہریوں سے آٹے کی دستیابی اور معیار سے متعلق بھی دریافت کیا۔ اس موقع ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خادم حسین فراز نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت پر ضلع بھر میں روزانہ کی بنیادوں پر 126 مختلف دوکانوں، ٹرکنگ پوائنٹس پر 3850 آٹے کے تھیلوں کی سپلائی کا عمل جارہی ہے۔ اور 10 کلو آٹے کا تھیلا سرکاری نرخ 1275 روپے کے حساب سے شہریوں فروخت کیا جارہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments