سابق ایس پی کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کراچی اکبر خان نیازی کو یادگاری شیلڈذ سے نوازا گیا
داؤدخیل(نماندہ دنیا)داؤدخیل کے نواحی علاقہ سوانس سے تعلق رکھنے والے سابق ایس پی کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کراچی اکبر خان نیازی کو یادگاری شیلڈذ سے نوازا گیا ھے
کراچی پولیس آفس میں ایس پیز کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک سادہ باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی ائی اے ، ڈی آئی جی ٹریفک ، ایس ایس پی ساؤتھ و ملیر نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی نے ریٹائر ہونے والے افسران کی محکمہ پولیس کے لیے طویل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افسران نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران دیانتداری، محنت اور لگن کے ساتھ فرائض انجام دیے ۔ ان افسران کی خدمات محکمہ پولیس کا قابلِ قدر اثاثہ ہیں اور ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments