دو منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، 35 لٹر شراب برآمد
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 35 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments