قوت گویائی سے محروم فیصل ورثاء کے حوالے
کندیاں(نمائندہ دنیا)ہرنولی پولیس نے ہرنولی کے رہائشی 16/17 سالہ قوت گویائی سے محروم فیصل کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا ۔
ہرنولی کے علاقے کا رہائشی فیصل ولد محمد آمین سکنہ ہرنولی بعمر 16/17 سال جو قوت گویائی سے محروم تھا گھر سے نکلا اور لاپتہ ہوگیا۔ایس ایچ او تھانہ ہرنولی سب انسپکٹر وسیم اکبر خان اور انکی ٹیم نے والد کی درخواست پر کاروائی کرتے فیصل کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دے کر تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کیں اور اس کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments