زیر تعلیم بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری
بھیرہ(نامہ نگار)مجلس حزب الانصار جامعہ بگویہ بھیرہ رجسٹرڈ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لیے فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
مہتہ سکولز بھیرہ اور شیخ پور کہنہ میں نئے داخل ہونے والے طلبہ و طالبات میں پہلے مرحلے کے دوران 60 سکول بیگز تقسیم کیے گئے ۔ اس اقدام سے دونوں سکولوں کے بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مجلس کے نائب امیر اور حقیقی جانشین اسلاف بگویہ صاحبزادہ آصف ابرار بگوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجلس حزب الانصار آئندہ چند روز میں طلبہ و طالبات کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے گرم سویٹرز بھی فراہم کریگی ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ تعلیم دوست اور فلاحی سرگرمیوں کے تحت مستحق بچوں کی خدمت اور معاونت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments