خوشاب چیمپئن شپ نیزہ بازی کے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے

 خوشاب چیمپئن شپ نیزہ بازی کے  مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)9میلہ اسٹیڈیم جوہرآباد میں خوشاب چیمپئن شپ نیزہ بازی کے مقابلے دوسرے روز بھی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ جاری رہے ۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور ڈی پی او خوشاب را طاہر علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ میلہ اسٹیڈیم آمد پر رکن صوبائی اسمبلی ملک آصف بھا اعوان اور سابق سینیٹر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع خوشاب ڈاکٹر غوث خان نیازی نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں مالائیں پہنائیں۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور ڈی پی او خوشاب را طاہر علی نے نیزہ بازی کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا مشاہدہ کیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کامیاب گھڑ سواروں میں انعامات تقسیم کیے ۔  چیمپئن شپ میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نامور گھڑ سواروں نے شرکت کی اور اپنی مہارت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہترین گھڑ سواری کا شاندار مظاہرہ کیا۔ مقابلوں کے دوران شائقین نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھرپور سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...