نئے صوبوں کے حوالے سے صرف ریفرنڈم کرانا کافی نہیں ، محمد علی ساول
خوشاب(نمائندہ دُنیا) پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے صدر ملک محمد علی ساول نے کہا ہے نئے صوبوں کے حوالے سے صرف ریفرنڈم کرانا کافی نہیں اس ضمن میں تما م جمہوری قوتوں کے مابین اتفاق رائے پیدا کرنا بھی ضروری ہے ۔
جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ آئین کو بائی پاس کرکے ریفرنڈم کا سہارا والوں نے جمہوری نظام کو فروغ دیکر آمریت کو فروغ دیا ۔ہماری جماعت کسی بھی صورت میں اس نام نہاڈ ریفرنڈم کی حمائت نہیں کر سکتی ، ملک محمد علی ساول؛ نے کہا کہ ہمارے قائدین کا دو ٹوک اور واضح موقف ہے کہ اس ضمن میں آئینی تقاضوں کو پورا کرکے آئینی فریک ورک کو سامنے لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام ایک اہم اور حساس قومی ایشو ہے اس کا فیصلہ بند کمروں کے بجائے عوامی مینڈیٹ اور آئین کی دفعات کے تحت ہونا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments