ماورائے آئین اقدامات قبول نہیں:تسنیم احمد قریشی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر مملکت و ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی تسنیم احمد قریشی نے کہا ہے کہ کسی آرڈر کے ذریعے ریفرنڈم، آئینی ترمیم یا نئے صوبے نہیں بن سکتے ۔
ری سیٹ پاکستان صرف 1973ء کے آئین کے تحت ہی ہو سکتا ہے ، اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کا راستہ نہیں مانتے ۔ آئین پاکستان میں نئے صوبے بنانے کا باقاعدہ طریقہ کار موجود ہے ۔ آئین کی خالق پاکستان پیپلز پارٹی ماورائے آئین کسی بھی بات کو نہیں مانے گی۔ وزیراعظم سب سے پہلے اتحادیوں کا اعتماد بحال کریں اور انتشار پیدا کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا کردار ہمیشہ کی طرح ملک، قوم اور جمہوریت کے مفاد میں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments