نئے صوبوں کے قیام کیلئے تمام پہلوؤں کو آئین کے مطابق مدنظر رکھا جائے : شیخ کامران شہزاد
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی شیخ کامران شہزاد نے کہا ہے کہ عوامی اور قومی نوعیت کے حساس معاملات پر سنجیدہ اور بامقصد مشاورت ناگزیر ہے ۔
صوبے حساس معاملہ ہیں، اس میں جلد بازی نہ کی جائے ۔ تمام پہلوؤں کو آئین اور قانون کے مطابق مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیصلے کیے جائیں۔ جماعت اہلحدیث پاکستان اپنے معاملات کو آئین کے مطابق دیکھ رہی ہے ۔ صوبوں کے قیام کے حوالے سے جمہوری اور عوامی فیصلوں کا ہر صورت احترام کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments