اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کے افسران و اہلکاروں کیلئے تعریفی اسناد جاری

اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کے افسران و  اہلکاروں کیلئے تعریفی اسناد جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہریوں کی چوری شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد کرکے اصل مالکان تک پہنچانے پر اینٹی وہیکل لفٹنگ اسٹاف سرگودھا کی ٹیم کی بہترین کارکردگی کا اعتراف، آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے ٹیم کے افسران و اہلکاروں کے لیے تعریفی اسناد جاری کر دیں۔

 اس سلسلے میں ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے AVLS ٹیم میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی، محنت اور فرض شناسی کو سراہا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ AVLS ٹیم کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں رواں سال 500 سے زائد چوری شدہ اور ٹیمپر شدہ موٹر سائیکلیں اور رکشے برآمد کیے گئے ، جنہیں بعد ازاں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...