عدالتی بیلف پر حملہ ، خواتین نے ڈنڈے بھی چلا دیئے
عدالتی بیلف پر حملہ ، خواتین نے ڈنڈے بھی چلا دیئےبیلف جان بچا کر بھاگ گیا ،ملزم اور خواتین کے خلاف مقدمہ درج
میانوالی (نامہ نگار)ترگ شریف میں ملزم کی گرفتاری پر سول جج فیملی کورٹ عیسی \' خیل کے عدالتی بیلف پر حملہ ملزم کی طرف سے سخت مذاحمت اور خواتین نے ڈنڈے بھی چلا دیئے ۔ بیلف نے جان بچا کر ایف آئی آر درج کروا دی معلوم ہوا ہے کہ ترگ میں وارنٹ گرفتاری کی تعمیل پر ایک ملزم نے جاوید خان نے عدالتی بیلف سے زبردست مذاحمت کی ملزم نے عدالت اور عملہ کو گالیاں دیں شور سن کر گھر سے چار خواتین نے نکل کر بیلف پر حملہ کر دیا خواتین نے بیلف عملہ کو ڈنڈے سوٹے مارے اور نازیبا کلمات کہے بیلف جان بچا کر موقعہ سے بھاگ گیا بیلف کی درخواست پر تھانہ کمرمشانی نے ملزم اور خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments