گرین بس کا روٹ واں بھچراں سے علاقہ شادیہ تک کر دیا گیا
گرین بس کا روٹ واں بھچراں سے علاقہ شادیہ تک کر دیا گیا عنقریب شادیہ کے لیے سیوریج کا منصوبہ بھی منظور کروایا جائے گا، علی حیدر نور
واں بھچراں(نمائندہ دنیا) واں بھچراں کے علاقہ شادیہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا، گرین بس کا روٹ واں بھچراں سے بڑھا کر علاقہ شادیہ تک کر دیا گیا روٹ کا باضابطہ افتتاح بھی ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر نور خان نیازی اور ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا کر دیا ایم پی اے علی حیدر نور خان اور ڈپٹی کمشنر میانوالی اور افسران واں بھچراں لاری اڈا سے گرین بس میں سفر کر کے شادیہ پہنچے اور وہاں فیتہ کاٹ کر اس نئے روٹ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے علی حیدر نور خان نیازی نے کہا کہ شادیہ تک گرین بس سروس کی فراہمی علاقہ مکینوں سے کیا گیا میرا وعدہ تھا جسے آج پورا کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع میں تعمیر و ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے ، جس کے تحت یہاں میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments