رورل ہیلتھ کمپلیکس کی حالت زار پر تشویش ہے ، نور حیات

 رورل ہیلتھ کمپلیکس کی حالت زار پر تشویش ہے ، نور حیات

رورل ہیلتھ کمپلیکس کی حالت زار پر تشویش ہے ، نور حیات بد قسمتی سے آج ہسپتال میں صبح کے اوقات میں نہ ہی ڈاکٹر اور نہ ہی ادویات ہیں

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)سابق امیدوار قومی اسمبلی نور حیات کلیا رنے رورل ہیلتھ کمپلیکس فاروقہ کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ موجودہ ہسپتال میرے دادا میاں محمد حیات کلیار جو اسوقت ایم پی اے تھے نے گورنر امیر محمد خان سے منظور کرایا اور ہسپتال کی تعمیر کے لئے پانچ ایکڑ اراضی فراہم کی جسکی مالیت آج اربوں روپے ہے جبکہ ہسپتال کے اخراجات کے لئے 136ایکڑ بھی کلیار خاندان نے دئے جس سے کنیز فاطمہ ٹرسٹ ہسپتال چند سال پہلے بنا کلیار خاندان نے کھربوں روپے کی جائیداد عوام کے لئے وقف کی مگر بد قسمتی سے آج ہسپتال میں صبح کے اوقات میں نہ ہی ڈاکٹر اور نہ ہی ادویات ہیں جبکہ کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے سے متاثرہ مریض کہاں جائے انھوں کہا کہ جب شیر گڑھ یا کہیں بھی فری میڈیکل کیمپ لگتا ہے فاروقہ سے سینکڑوں مریض وہاں جاتے ہیں جبکہ ریاست کی ذمہ داری ہے وہ عوام کو طبی سہولیات فراہم کرے انھوں نے غریب عوام کی سہولت کے لئے ڈاکٹرز اور ادویات فرام کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...