جعلی فوڈ آفیسر پولیس کے حوالے ،مقدمہ درج
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایڈیشنل فوڈ سیفٹی آفیسر ظفر علی نے جھنگ بازار پولیس کو بتایا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایڈیشنل فوڈ سیفٹی آفیسر ظفر علی نے جھنگ بازار پولیس کو بتایا وہ ٹیم کے ہمراہ شاداب کالونی محمدی چوک میں واقع بیکری پر پہنچا تو وہاں پر شورکوٹ کا رہائشی زمان شریف پہلے سے ہی بیکری کی انسپیکشن میں مصروف تھا جس سے باز پرس کی گئی تو اس نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کارڈ پیش کیا جو جعلی نکلا جس پر اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا جسے حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔