عالمی اسلامی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی بدولت دنیا میں غیر معمولی ترقی ہوئی ہے ، دنیا کے تجارتی حجم میں اضافہ ہو رہا ہے چند سال میں دولت میں اضافہ ہوا اور اس کے ساتھ غربت میں کمی واقع نہیں ہوئی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا انسانیت کی بھلائی کے لئے دولت کی عدم تقسیم ختم کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا اسلامی ممالک کے پاس دنیا کو دینے کے لئے بہت کچھ ہے اور اس وقت اسلامی ممالک کا مجموعی جی ڈی پی 6۔8 ٹرایلین ڈالر ہے۔ وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا دنیا میں کوئی ملک تنہا نہیں رہ سکتا کیونکہ دنیا میں ترقی ایک دوسرے سے منسلک ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا اسلامی ممالک دنیا میں دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون میں کوئی روکاوٹ نہیں اور عالم اسلام اب تک اپنی بھرپور معاشی طاقت کا مظاہرہ نہیں کر سکا۔ وزیراعظم نواز شریف نے عالمی اتصادی فورم کے انعقاد پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو مبارکباد پیش کی۔