چشتیاں: ہسپتال میں دورانِ علاج نوجوان لڑکی کیساتھ نازیبا حرکات کرنے والا شخص گرفتار
چشتیاں: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ہسپتال میں علاج کے دوران نوجوان لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ڈی پی او کامران اصغر نے واقعے کا نوٹس لیا جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے خاتون کی والدہ کی درخواست پر ملزم کو حراست میں لیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم لڑکی کو واٹس ایپ پر میسیج بھی کرتا تھا، ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔