اے آئی ہر شعبے کی ضرورت، انسانی زندگی میں آسانی پیدا کردی: شزا فاطمہ
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ اے آئی ہر شعبے کی ضرورت ہے جس نے انسانی زندگی میں آسانی پیدا کردی۔
وفاقی دارالحکومت میں شزا فاطمہ کا اے آئی ایکسپو میں شریک مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر شعبے میں اے آئی کا استعمال بڑھا رہا ہے، اے آئی کے شعبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ اے آئی سرمایہ کاری ڈیجیٹل معیشت کی جانب تیزی سے گامزن کرے گی،10 لاکھ بچوں کو اے آئی کی ٹریننگ دیں گے، ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک ہزار سکالر شپ ٹریننگ دی جائے گی۔
وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف معرکہ حق میں عظیم فتح ملی ، معرکہ میں سائبر ونگ نے اہم کردار ادا کیا۔
شزا فاطمہ نے مزید کہا کہ دو سال میں اے آئی کے شعبے میں نمایاں پیش رفت ہوئی، ای سپورٹس میں ملک بھر سے افراد نے شرکت کی ، جتنے والوں میں 40 لاکھ روپے کے انعامات بھی تقسیم کیے گئے، اے آئی اے انسانی زندگی میں آسانی پیدا کردی۔