خواب میں والدہ کے نمبر سے خاتون نے لاکھوں کی لاٹری جیت لی

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک خاتون نے خواب کی مدد سے ہزاروں ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

ساؤتھ کیرولائنا کے شہر کنگسٹری کی ایک خاتون نے خواب کی مدد سے 13 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا، جب انہوں نے اپنی والدہ کے فون نمبر کے ہندسوں کو لاٹری کے ٹکٹوں میں استعمال کیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ ایک رات اپنی والدہ کے بارے میں خواب دیکھ رہی تھیں اور جب وہ بیدار ہوئیں تو فیصلہ کیا کہ وہ اپنی والدہ کے موبائل نمبر کے اعداد و شمار سے پِک 4 لاٹری کا ٹکٹ خریدیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ خواب کے اثر سے متاثر ہوکر، وہ قریبی دکان پر گئیں اور اپنی والدہ کے نمبر والے پانچ ٹکٹ خریدے، ہر ٹکٹ سے انہیں 2600 ڈالر کا انعام ملا، جس سے وہ کل 13 ہزار ڈالر جیت گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں