ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گیا

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 16 ارب 17 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کمرشل بینکس ذخائر 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 19 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافے سے 21 ارب 37 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں