ٹی 20 ورلڈکپ: عمان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پالی کیلے: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 16 ویں میچ میں عمان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔

پالی کیلے میں کھیلے جا رہے میچ میں عمان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عمان کے کپتان جتندر سنگھ کا کہنا تھا کہ صبح میں ہلکی نمی ہوتی ہے جس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ہمیں ٹیسٹ پلیئنگ نیشنز کے خلاف کھیلنے کے مواقع کم ہی ملتے ہیں تو یہ ایک اچھا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں ہوئی ہیں، جے اوڈیڈرا اور محمد ندیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکن کپتان دسن شناکا کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرنے پر خوش ہیں، بدقسمتی سے چیمپئن بولر ہسارنگا ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ ہیمانتھا کو شامل کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں