تحریک انصاف نے سول نافرمانی تحریک کیساتھ 6 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کر لیا

اسلام آباد(دنیا نیوز)تحریک انصاف کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے ساتھ 6 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کر لیا گیا ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کسی بھی وقت چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر سکتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے ۔ کارکن تازہ دم ہونے کے بعد دوبارہ جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔ جلسہ گاہ کی سیکورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سول نافرمانی پر اپنا نقطہ نظر دوبارہ واضح کریں گے اور اس حوالے سے دیگر جماعتوں کی جانب سے دبائو پر اپنا نقطہ نظر بیان کریں گے ۔ عمران خان سول نافرمانی کی تحریک کے ساتھ چھ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ تیا کر لیا گیا ہے جو کسی بھی وقت پیش کر سکتے ہیں ۔ تحریک انصاف کے سربراہ آج اپنی جماعت کی سینئر قیادت سے مشاورت کریں گے اور کئے گئے فیصلوں پر اعتماد میں لیں ۔ اس کے علاوہ پارٹی رہنماؤں کو مختلف ٹاسک بھی سونپے جائیں گے ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا دھرنے کے شرکاء سے خطاب شام چھ بجے ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں