ڈی آئی خان: غنڈوں کی وحشت، لڑکی برہنہ گشت پر مجبور، کسی نے پناہ نہ دی

ڈیرہ اسماعیل خان میں انسانیت کی تذلیل، غنڈوں نے لڑکی کو دشمنی کی بھینٹ چڑھا دیا، معصوم برہنہ گلیوں میں گشت پر مجبور، خوفزدہ افراد نے پناہ نہ دی، پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، پولیس گرفتاری میں ناکام۔

ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) تھانہ چودہوان کی حدود میں گرہ مٹ کے 5 مسلح افراد نے ذاتی دشمنی کے باعث مخالف خاندان کی 16 سالہ بچی شریفاں کو اس وقت ننگا کر کے گاؤں میں گھومنے پر مجبور کر دیا جب وہ جوہڑ سے پانی بھر کے گھر واپس آ رہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق، مسلح افراد نے اس چیختی چلاتی اور مدد کے لئے پکارتی برہنہ بچی کو کسی سے چادر تک نہ لینے دی، کسی کے گھر میں پناہ لینے دی، مظلوم لڑکی جب بھی کسی گھر میں داخل ہوتی تو مسلح حملہ آوروں کے ڈر سے لوگ اسے باہر نکال دیتے، گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ بربریت کا یہ رقص 1 گھنٹہ جاری رہا، کسی نے مظلوم بچی کی مدد نہ کی، بچی کے ورثاء تھانے رپوٹ درج کرانے گئے تو پہلے پولیس ٹرخاتی رہی لیکن جب خبر میڈیا تک پہنچی تو چودہوان تھانہ کی پولیس نے 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم پولیس ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔ دوسری جانب، پولیس نے باثر ملزمان کے ساتھ مل کر لڑکی کے بھائی پر بھی ایک مقدمہ درج کرا دیا ہے تاکہ اس کے خاندان کو دباؤ میں لایا جا سکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...