محسن داوڑ اور اس کے ساتھیوں کی میران شاہ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، مسلح افواج اور ریاست کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے رہے۔ محسن داوڑ میران شاہ کےعلاقہ بویا میں اپنےساتھیوں سمیت موجود ہے اور ذرائع کے مطابق عوام کو فوج اورریاست کےخلاف مسلسل اکسا رہا ہے۔
محسن داوڑ اور اس کے مسلح ساتھیوں نے چیک پوسٹوں پر موجود جوانوں کےخلاف نعرہ بازی کی پھر ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔
محسن داوڑ کےساتھی علی وزیر نے کچھ عرصہ قبل قومی اداروں کو سرعام دھمکیاں دی تھیں۔ علی وزیر نے جلسہ عام میں کہا تھا میں تمہیں ماروں گا، اپنا بدلہ لوں گا۔