ٹرمپ آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب
امریکی کورٹ آف اپیلز نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیدیا۔
واشنگٹن(آئی این پی)عدالت نے ٹوئٹر صارفین کو بلاک کرنے سے متعلق صدر ٹرمپ کے اقدام کو امتیازی سلوک قرار دے دیا۔ججز نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ حق نہیں کہ وہ اپنا ذاتی اکاؤنٹ فالو کرنے سے ٹوئٹر صارفین کو روک سکیں۔ماتحت عدالت نے بھی ٹوئٹر صارفین کو بلاک کرنے سے متعلق صدر ٹرمپ کے اقدام کو امتیازی سلوک قرار دیا تھا۔