ایشوریابھی فلم انڈسٹری میں جنسی ہراسانی کیخلاف بول پڑیں
’’می ٹو‘‘ مہم وقت کی ضرورت، توقع ہے سب ملکر اسے مضبوط بنائینگے :اداکارہ
ممبئی( آن لائن )معروف بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن بھی فلم انڈسٹری میں ہونے والی جنسی ہراسانی کے خلاف بول پڑیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے نے ایک انٹرویو میں جنسی ہراسانی کے خلاف لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’می ٹو‘‘ مہم وقت کی ضرورت ہے اور مجھے توقع ہے کہ ہم سب مل کر اس تحریک کو مضبوط بنائیں گے ۔ میں نے ہمیشہ جنسی ہراسانی کے خلاف آواز بلند کی، ماضی میں بھی کرچکی ہوں، اب بھی کروں گی اور ہمیشہ آواز بلند کرتی رہوں گی۔