فلمیں نہ ملنے پر بپاشا باسوکا ٹی وی شو میں آنے کا فیصلہ
بپاشا باسو جلد ٹی وی شو کی میزبانی کرتی نظر آئینگی۔دو برس قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی بپاشا باسو آخری بار 2015 میں ہارر فلم الون میں نظر آئی تھیں
ممبئی(نیٹ نیوز)رپورٹ کے مطابق بپاشا باسو امریکی ٹی وی شو ’’مین اینف‘‘ کے ہندی ورژن میں بطور میزبان نظر آئینگی جس میں وہ بالی ووڈ کی معروف شخصیات کو مدعو کرکے ان کی نجی زندگی سے متعلق سوالات پوچھیں گی علاوہ ازیں وہ شو میں آنیوالے مہمانوں سے ان سماجی موضوعات پر بھی بات کرینگی جنکے بارے میں لوگ عموماً عوامی مقامات پر بات نہیں کرتے ۔بپاشا کا کہنا ہے کہ یہ شو کرنے کا بہترین وقت ہے ابھی تک شو کا کوئی نام فائنل نہیں ہوا تاہم شو اگلے سال کے وسط تک نشر کیا جائیگا۔