شادی کے معاملات کو وقت پر چھوڑ دینا چاہیے :کترینہ کیف
کترینہ کیف نے فلم زیرو کی تشہیر کے دوران شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا ہر کوئی مجھ سے شادی کے بارے میں پوچھتا ہے
ممبئی (آئی این پی) کترینہ کیف نے فلم زیرو کی تشہیر کے دوران شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا ہر کوئی مجھ سے شادی کے بارے میں پوچھتا ہے کہ آپ کب شادی کریں گی؟ لیکن اس معاملے میں میرا یہ ماننا ہے کہ آپ کبھی بھی شادی کی منصوبہ بندی نہیں کرتے کیونکہ یہ بات ایسی نہیں کہ انٹرنیٹ پر جا کربٹن دبائیں اور بندہ حاضر ہو جائے ۔ کترینہ نے کہا شادی کے معاملات کو وقت پر چھوڑ دینا چاہیے اور اگر میں یہ چاہوں اور یہ محسوس کروں کہ مجھے شریک حیات کی ضرورت ہے تو میں خود کو پیش کردونگی لیکن شادی کی مکمل منصوبہ بندی کرنا اور تلاش کرنا یہ ایک غیر ضروری عمل ہے ۔