فاطمہ ثنا شیخ نے عامرخان کیساتھ تعلقات پرخاموشی توڑدی
مجھے لوگوں کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا لوگوں کاکام باتیں بنانا ہے ، فاطمہ ثنا شیخ
ممبئی( آن لائن )فلم دنگل سے کیریئر کا آغاز کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔ فاطمہ ثنا شیخ کا نام جب ان کے آن سکرین والد (عامر خان) کے نام کے ساتھ جوڑا جانے لگا تو فاطمہ سے رہانہ گیا اورانہوں نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی باتیں سننا بہت عجیب ہے ان افواہوں کی وجہ سے پریشانی میں اضافہ ہوا ہے لیکن اب مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا کہتے ہیں کیونکہ لوگوں کا تو کام ہی باتیں بنانا ہے ۔ایک انٹرویو میں مزید گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ نے کہا کہ پہلی محبت شاہ رخ خان کے ساتھ کی۔سکرین پر شاہ رخ خان کیساتھ عشق کرنا چاہتی تھی لیکن اس وقت بے حد تکلیف پہنچی جب پتہ چلا کہ شاہ رخ خان شادی شدہ ہیں۔