می ٹو مہم کا سامنا کرنیوالی اداکارائیں عدالت جائیں:پوجا بھٹ

می ٹو مہم کا سامنا کرنیوالی اداکارائیں  عدالت جائیں:پوجا بھٹ

پوجا بھٹ نے کہا کہ می ٹو مہم کا سامنا کرنے والی اداکارائیں سوشل میڈیا کے بجائے عدالت سے رجوع کریں۔ پوجا بھٹ نے می ٹو مہم کی حمایت کرتے ہوئے کہا

ممبئی(نیٹ نیوز) پوجا بھٹ نے کہا کہ می ٹو مہم کا سامنا کرنے والی اداکارائیں سوشل میڈیا کے بجائے عدالت سے رجوع کریں۔ پوجا بھٹ نے می ٹو مہم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جنسی ہراسانی کا سامنا کرنے والی خواتین یا اداکاراؤں کو اپنا کیس صرف سوشل میڈیا پر نہیں ڈالنا چاہیے بلکہ انہیں اس شخص کا نام واضح طور پر لے کر نہ صرف اس کے خلاف مقدمہ کرنا چاہیے بلکہ معاملے کو عدالت تک لے جانا چاہیے ۔پوجا بھٹ نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر معاملے کو لانے سے کچھ نہیں ہوگا جب تک پولیس میں مقدمہ درج نہ کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں