رنویر سنگھ نے مداحوں کو زخمی کرنے پر معافی مانگ لی
ناموربالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے ہجوم پر چھلانگ لگا کر مداحوں کو زخمی کرنے پر معافی مانگ لی۔
ممبئی(این این آئی)گزشتہ روز رنویر سنگھ اپنی فلم ‘‘گلی بوائے ’’ کی تشہیر کے دوران گانا گاتے ہوئے اتنے پرجوش ہوگئے تھے کہ ہجوم پر چھلانگ لگا بیٹھے ،رنویر کے اس عمل سے کئی مداح زخمی ہوگئے ۔مداحوں پراچانک چھلانگ لگانے پررنویر سنگھ کو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ،چند مداحوں نے انہیں وہ تمام ٹویٹس بھیجیں جن میں سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پررنویر نے فوراً جوابی ٹویٹ کی اور گزشتہ روز ہونے والے واقعے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تمام مداحوں سے معافی مانگی۔ رنویر نے شرمندہ ہوتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنی غلطی کا احساس ہے اس کے ساتھ ہی رنویرنے انہیں سپورٹ کرنے والے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔