بھارتی اداکارہ ناگا جھانسی نے ڈپریشن کے باعث خود کشی کر لی

 بھارتی اداکارہ ناگا جھانسی نے  ڈپریشن کے باعث خود کشی کر لی

تیلگو ٹی وی اداکارہ ناگا جھانسی نے ڈپریشن کے باعث خود کشی کر لی۔

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پونجاگوٹا پولیس کے مطابق 21سالہ اداکارہ نے حیدرآباد کے علاقے آندھرا پردیش کے گاؤں سری نگر کالونی میں اپنی رہائش گاہ پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی جس کی وجہ ان کی اپنے رشتے دار سوریا کے ساتھ تعلقات ختم ہونے کے باعث شدید ڈپریشن کا شکار ہونا ہے ۔ جھانسی اداکاری کے ساتھ ساتھ پارلر کا کام بھی کرتی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں