شردھا کپور فلم ’’باغی تھری‘‘میں دھماکے دار انٹری کیلئے تیار

شردھا کپور فلم ’’باغی تھری‘‘میں دھماکے دار انٹری کیلئے تیار

ٹائیگر شروف کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی ،فلم 6مارچ 2020کو ریلیز کی جائے گی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور ایک بار پھر ٹائیگر شروف کیساتھ جلوہ گر ہونگی ،انہوں نے فلم ’’باغی تھری‘‘ میں دھماکے دار انٹری کی تیاری کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’باغی تھری‘‘ کی پوری ٹیم شردھا کپور کے ایک بار فلم کا حصہ بننے پر خوش ہے ، ٹائیگر اور شردھا کی جوڑی کو فلم باغی کی وجہ سے بہت شہرت ملی اور مجھے یقین ہے کہ شائقین انکو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھنے کیلئے پُرجوش ہونگے ۔ فلم باغی 2015 میں ریلیز کی گئی،پہلا سیکوئل گزشتہ سال بنا تھا،’’باغی تھری 6مارچ 2020 کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں