ارباز اور ملائکہ کے بیٹے ارہان خان کی بالی ووڈ میں انٹری

ارباز اور ملائکہ کے بیٹے ارہان خان کی بالی ووڈ میں انٹری

سلمان خان کے بھتیجے 16 سالہ آرہان فلم’’دبنگ3‘‘میں اسٹنٹ ڈائریکٹر ہونگے

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ممبئی(شوبز ڈیسک)ناموربالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا اورارباز خان کے بیٹے آرہان خان فلم ’’دبنگ 3‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری دے رہے ہیں۔بالی ووڈ میں سلمان خان کونئے اداکاراور اداکاراؤں کا گاڈ فادرکہا جاتا ہے ، انہوں نے کترینہ کیف، ڈیزی شاہ اور زرین خان سمیت متعدد نئے چہرے بالی ووڈ کو دئیے ہیں اوراب اپنے بھتیجے کو متعارف کرارہے ہیں تاہم 16سالہ ارہان خان اداکاری کے شعبے میں نہیں بلکہ ہدایت کاری کے شعبے سے اپنے کیرئیرکی شروعات کررہے ہیں اور فلم کے ہدایتکار پربھودیوا کیساتھ بطور اسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرینگے ۔ارباز خان اور ملائکہ اروڑا میں علیحدگی ہوچکی ہیں تاہم وہ دونوں اپنے بیٹے کی بالی ووڈ میں انٹری پر بے حد خوش ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں