ایما تھامپسن کا خواتین کو ہراساں کرنے والے ہدایتکار کیساتھ کام کرنے سے انکار
برطانوی اداکارہ ایما تھامپسن نے کیلیفورنیا سکائے ڈانس سٹوڈیوز کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کرنے کا معاہد ہ کیاتھاتاہم اب انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔
لندن (شوبزڈیسک )اداکارہ نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار اس لئے کیا کیوں کہ سکائے ڈانس سٹوڈیوز نے اپنی کمپنی میں ہدایتکار جان لسٹر کو شامل کرلیا جن پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے ۔ دو مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ ایما تھامپسن نے سکائے ڈانس سٹوڈیو کے پروڈیوسرز کے سامنے اس فیصلے پر احتجاج بھی کیا ہے ۔