حریم فاروق کی فرانس میں پاکستان کے سفارتخانے کی یاترا
سفیر معین الحق سے ملاقات ،فرانس میں پاکستانی فلموں کے فروغ پر بات چیت
کراچی (سٹاف رپورٹر) فرانس میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے پاکستانی سفارتخانے میں معروف اداکارہ حریم فاروق سے ملاقات کی اور فرانس میں پاکستانی فلموں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ حریم فاروق پہلی اداکارہ اور پروڈیوسر ہیں جنہیں فرانس کے سفارت خانے میں مدعو کیا گیا۔ حریم فاروق ان دنوں پیرس میں لورئیل کی 110 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے موجود ہیں۔ حریم فاروق کا کہنا تھا کہ انہیں انٹرنیشنل ایونٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے ، جس کو وہ اپنے لئے فخر کا باعث سمجھتی ہیں۔