سونی رازدان کی بھارت سے پاکستان شفٹ ہونے کی خواہش

سونی رازدان کی بھارت سے پاکستان شفٹ ہونے کی خواہش

اکثر غداروطن کاخطاب ملتاہے ،میں پاکستان میں زیادہ خوش رہوں گی :سابق اداکارہ

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ اور سابق اداکارہ سونی راز دان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان جانے کی خواہشمند ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سونی رازدان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے اکثر غدارِ وطن کا خطاب ملتا رہتا ہے ،اس لئے مجھے پاکستان چلے جانا چاہئے جہاں میں زیادہ خوش رہوں گی۔ پاکستان کا کھانا بھی بہت بہترین ہوتا ہے جب کہ بھارت میں بھی مجھ پرمتعدد بارتنقید کرنے والے مشورہ دے چکے ہیں کہ مجھے پاکستان چلے جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت صرف ہندوؤں کا ملک نہیں ،میں چھٹیوں میں اپنی مرضی سے ضرور پاکستان جاؤں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں