دلجیت دسانج نے کرینہ کپور کیساتھ’’ پیار‘‘ کرنے کی ٹھان لی

دلجیت دسانج نے کرینہ کپور کیساتھ’’ پیار‘‘ کرنے کی ٹھان لی

’’اڑتاپنجاب ‘‘کے بعد دونوں ایک بار پھر فلم ’’گڈنیوز ‘‘میں ایک ساتھ نظر آئینگے

ممبئی (شوبز ڈیسک ) بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار دلجیت دسانج نے دوسری مرتبہ بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کیساتھ پیا ر کرنے کی ٹھان لی ،دونوں نئی فلم ’’گڈنیوز‘‘میں ایک ساتھ نظر آئیں گے ،اس سے قبل دونوں 2016 میں فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ میں ایک ساتھ رومانس کرتے دکھائی دئیے تھے ۔دلجیت دسانج ان دنوں اپنے نئی فلم’’ارجن پٹیالہ‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیں،اس دوران ایک تقریب میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرینہ کپور کی اداکاری، خوبصورتی اور شخصیت کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے اوربتایاکہ وہ جلد ہی ایک بار پھر کرینہ کپور کے ساتھ فلم ’’گڈنیوز‘‘ میں عشق لڑاتے نظر آئیں گے ۔دلجیت نے کرینہ کو اپنی آئیڈیل اداکارہ قرار دیا اور انکشاف کیا کہ اب بھی وہ ان سے بات کرتے وقت گھبرا جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزا آتا ہے اور وہ ایک ماہر اداکارہ ہیں جنہیں بے ساختگی پر قابو پانے کا فن آتا ہے اورجہاں تک ان سے بات کرتے وقت گھبرانے کا تعلق ہے تو جس کسی شخص کے سامنے اس کا آئیڈیل موجود ہوتا ہے وہ خاموش ہوجاتا ہے ۔ یاد رہے دلجیت نے اپنے ایک گانے میں بھی کرینہ کپورکو خراج تحسین پیش کیاتھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں