ثنا فخر نے چڑیل کے کردار کو دلچسپ اور منفردقرارد ے دیا

ثنا فخر نے چڑیل کے کردار کو دلچسپ اور منفردقرارد ے دیا

اداکارہ نئی ڈرامہ سیریل ’’لال مائی ‘‘میں چڑیل کے کردار میں جلوہ گرہوں گی

لاہور،کراچی (کلچرل رپورٹر،سٹاف رپورٹر) اداکارہ ثنا فخر ڈرامہ سیریل ’’لال مائی ‘‘میں چڑیل کے کردار میں جلوہ گر ہونگی ۔ بتایاگیاہے کہ انہیں ڈرامہ’’ لال مائی‘‘ کے مرکزی کردار میں کاسٹ کیا گیاہے جس کی ریکارڈنگ شمالی علاقہ جات میں کی جارہی ہے ۔ ثنافخر نے بتایا کہ لال مائی ایک چڑیل کا کردار ہے جو میرے لئے دلچسپ اور منفرد ہے اس سے قبل میں نے ایسا کردار ادا نہیں کیا۔ ڈرامے کی کہانی ڈراؤنی ہونے کیساتھ ساتھ پیچیدہ اور سنسنی سے بھرپور ہے ۔ شائقین آج کل ہارر ڈرامے اور فلمیں شوق سے دیکھتے ہیں اورامیدہے میرا کردار پسند کیاجائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں