فردوس جمال اور ماہرہ خان کی لفظی جنگ میں شان کی انٹری

 فردوس جمال اور ماہرہ خان کی لفظی جنگ میں شان کی انٹری

ماہرہ سٹارہیں کوئی بھی رائے ان کا درجہ نہیں چھین سکتی ،فردوس جما ل لیجنڈہیں:اداکار

کراچی (سٹاف رپورٹر ) معروف اداکار فردوس جمال نے ماہرہ خان کی اداکاری پر تنقید کی تو متعدد پاکستانی ستارے اداکارہ کے حق میں سامنے آئے اوراب شان بھی اس لفظی جنگ میں کود پڑ ے ہیں ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں اس واقعہ پر افسوس کا اظہارکیا اور کہاکہ فردوس جمال نے ماہرہ خان کے بارے میں جوکہا اسے سن کر دکھ ہوا اور جو بھی لوگ فردوس جمال کے بارے میں کہہ رہے ہیں اسے پڑھ کر اور بھی زیادہ دکھ ہوا۔ماہرہ خان ایک سٹار ہیں اور کسی بھی قسم کی رائے ان سے یہ درجہ نہیں لے سکتی اور فردوس جمال ایک لیجنڈ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں