میکا سنگھ پر پاکستان میں پرفارم کرنے کے ’’جرم‘‘میں لگی پابندی ختم
بھارتی فلمی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز نے رواں ماہ 15 اگست کو بھارتی گلوکار میکا سنگھ پر پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر ان کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا
ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی فلمی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز نے رواں ماہ 15 اگست کو بھارتی گلوکار میکا سنگھ پر پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر ان کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ تنظیم کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد میکا سنگھ نے تین دن قبل بھارتی عوام سے پاکستان میں پرفارم کرنے پر معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا بائیکاٹ نہ کیا جائے ، ان سے غلطی ہوئی اورآئندہ ایسی غلطی نہیں دہرائی جائے گی ،جس کے بعد تنظیم اور میکا سنگھ کے درمیان مذاکرات ہوئے اورتنظیم نے گلوکار کے بائیکاٹ کرنے کااعلان واپس لے لیا ۔