ارمیناخان کو کشمیریوں کی حمایت کرنے پر دھمکیاں ملنے لگیں

ارمیناخان کو کشمیریوں کی حمایت کرنے پر دھمکیاں ملنے لگیں

میں خاموش نہیں رہوں گی ،اب دیکھناہے میراساتھ کون کون دیتاہے :اداکارہ

کراچی (سٹاف رپورٹر) کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے پر اداکارہ و ماڈل ارمینا خان کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں ملنے لگیں۔ارمینا خان نے ٹوئٹرپراپنے مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں میں کشمیر میں انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھارہی ہوں،اس حوالے سے مجھے خطروں کا بھی علم تھااور اس سے میرے کئی پراجیکٹس بھی ختم ہوگئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اب مجھے کشمیر کی حمایت کرنے پرسنسر کیاجارہاہے اور میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بندہوسکتے ہیں لیکن میں خاموش نہیں رہوں گی ،اب دیکھنا ہے میراساتھ کون کون دیتاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں