والدہ اداکاری کا شوق دبانے پر ڈپریشن کا شکار ہوئیں: زارا نور
اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ اداکاری کرنے کی خواہش کو دبانے کی بنا پر ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھیں
اسلام آباد (اے پی پی)اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ اداکاری کرنے کی خواہش کو دبانے کی بنا پر ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھیں۔ ایک انٹرویو کے دوران زارا نے اپنی والدہ اداکارہ اسما عباس کے متعلق انکشاف کیا کہ ان کی والدہ ایک فرمابردار بیوی ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ وہ اداکاری کریں لیکن وہ اپنے شوہر کی نا پسندید گی کی وجہ سے اس بات کا اظہار نہ کر سکیں اور ڈپریشن کا شکار ہو گئیں جس پر ان کے والد نے ان کو ان کی والدہ اور ان کو اداکاری کرنے کی اجازت دی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد اب ان کا کام دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں ۔