محبت کی اصل شکل خدا اور والدین ہیں :علی عظمت
گلوکار علی عظمت نے کہا کہ باپ بننے کے بعد محبت کے اصل معنی سمجھ میں آئے
اسلام آباد(اے پی پی) گلوکار علی عظمت نے کہا کہ باپ بننے کے بعد محبت کے اصل معنی سمجھ میں آئے ۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدین اس دنیا کا بے غرض رشتہ ہے اور محبت کی اصل شکل خدا اور والدین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچپن میں اکثر باہرگھومنے پر والدہ سے ڈانٹ پڑتی تھی اور وہ اپنے والدین سے چھپ چھپ کر گاناگایا کرتے تھے ، لیکن پہلے شو میں والدین میری پرفارمنس دیکھ کرخوش ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ انگریزی گانے شوق سے سنتے تھے جس پر ان کے کزن ان کا مذاق اڑاتے تھے ۔