اداکارہ دیدار سٹیج ڈراموں میں کام نہ کرنے کے فیصلے پر قائم

اداکارہ دیدار سٹیج ڈراموں میں  کام نہ کرنے کے فیصلے پر قائم

اداکارہ دیدار 2014میں کئے گئے سٹیج ڈراموں میں اداکاری چھوڑنے کے فیصلے پرابھی بھی قائم ہیں

اسلام آباد (اے پی پی)اداکارہ دیدار 2014میں کئے گئے سٹیج ڈراموں میں اداکاری چھوڑنے کے فیصلے پرابھی بھی قائم ہیں ۔انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تھیٹر کی دنیا میں حادثاتی طور پر آئی تھی ،اب میرازیادہ رجحان اپنے پارلر کی طرف ہے اورسٹیج ڈراموں میں کام کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں گھر بنانے کا بہت شوق تھا جو کہ 17سال کی عمر میں ہی پورا ہوگیا۔میں ضدی طبیعت کی مالک ہوں اورکسی سے مدد لینا پسند نہیں کرتی ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شوہر اور سسرال والے بہت اچھے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں