صباقمر کا بطخ کیساتھ فوٹو شوٹ ،علی گل پیراپنا مرغالے آئے

صباقمر کا بطخ کیساتھ فوٹو شوٹ ،علی گل پیراپنا مرغالے آئے

کامیڈین اور گلوکارنے اداکارہ کی ہوبہونقل کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کردی

لاہور(شوبز ڈیسک) معروف کامیڈین اور گلوکار علی گل پیر نے صبا قمر کے فوٹو شوٹ پر منفردرد عمل ظاہر کیا ہے ۔صبا قمر نے سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وہ بطخ کیساتھ نظر آرہی ہیں اورانہوں نے برطانوی فیشن ڈیزائنر الیگزینڈر مک کوئین کا قول بھی لکھا کہ ’’میں سمجھتا ہوں کہ ہر شے میں حسن ہے ، جسے عام لوگ بدصورت تصور کرتے ہیں میں اس میں خوبصورتی دیکھتا ہوں‘‘۔علی گل پیر نے ہوبہو صباقمرکی نقل کرتے ہوئے اپنی مرغے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اورلکھا کہ جب شہر کی بطخ گاؤں کے مرغے سے ملتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں