لیونارڈو نے برازیلین صدر کے الزامات بے بنیاد قرار دیدئیے
برازیل کے صدر جیئر بولسونارو نے دعویٰ کیا کہ ایمیزون جنگلات میں لگنے والی آگ دنیا کو دکھانے کیلئے ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے امداد فراہم کی۔
ساؤ پالو(نیٹ نیوز)برازیل کے صدر جیئر بولسونارو نے دعویٰ کیا کہ ایمیزون جنگلات میں لگنے والی آگ دنیا کو دکھانے کیلئے ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے امداد فراہم کی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برازیلی صدر جیئر بولسونارو نے الزام عائد کیا کہ ‘ٹائی ٹینک’ ہیرو نے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کو 5 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد فراہم کی تاکہ تنظیم کے رضاکار جنگلات میں جاکر آگ کی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف نے الزامات کو جھوٹا قرار دیا جب کہ لیونارڈو ڈی کیپریو نے بھی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔