احسن خان اور ہانیہ عامر کو سٹارزآف دی ائیر کااعزاز مل گیا
انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز کی ناروے میں تقریب ،عائشہ عمر کاشانداررقص
کراچی (سٹاف رپورٹر)ناروے میں ہونیوالی انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز میں سٹارآف دی ائیرمیل کا اعزازاحسن خان کو مل گیا جبکہ ہانیہ عامرسٹارآف دی ایئرفی میل قرارپائیں ۔زیبابختیار کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈدیاگیا ،احمدعلی بٹ بہترین معاون اداکار،حرامانی بہترین معاون اداکارہ ،احسن طالش بہترین ٹی وی ڈائریکٹر ، ہمایوں سعید پروڈیوسر ،فرحان سعید بہترین ٹی وی اداکار ،اقراعزیز بہترین ٹی وی اداکارہ ،حمزہ علی عباسی بہترین فلم جیوری اداکار،کبریٰ خان بہترین فلم جیوری اداکارہ ،ہمایوں سعید بہترین فلم ویورزچوائس اداکار، مایاعلی بہترین فلم ویورزچوائس اداکارہ قرارپائیں ۔ پروازہے جنون کو بہتری فلم جیوری اور جوانی پھرنہیں آنی 2کو بہترین فلم ویورز چوائس کا ایوارڈ ملا۔عائشہ عمرکے رقص نے تقریب میں سماں باندھ دیا۔