ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم ’’گل مکئی ‘‘31جنوری کو ریلیز ہوگی

ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم ’’گل مکئی ‘‘31جنوری کو ریلیز ہوگی

ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی بالی ووڈ فلم ’’گل مکئی‘‘31 جنوری کو ریلیز کی جائے گی ۔

لاہور(این این آئی)ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی بالی ووڈ فلم ’’گل مکئی‘‘31 جنوری کو ریلیز کی جائے گی ۔بھارتی نوجوان ہدایت کارامجد خان اورپروڈیوسر آنند کمار کی فلم میں بھارتی چائلڈ سٹار ریم شیخ ملالہ کے روپ میں مرکزی کردار اداکریں گی۔ ریم شیخ نے 2009 میں چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور مشہور انڈین ڈرامہ ’’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے ‘‘سے ان کی پہچان بنی ۔فلم کی دیگر کاسٹ میں دیویا دتہ، مکیش رشی، ابھیمنیو سنگھ اور اعجاز خان شامل ہیں ۔ اس فلم کی پروموشن کاسلسلہ نئے سال کیساتھ شروع ہوجائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں