باچا خان یونیورسٹی حملے کے ماسٹر مائنڈ کی سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا

 باچا خان یونیورسٹی حملے کے ماسٹر مائنڈ کی سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا

اکبر علی کو فوجی عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ میں کارروائی کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد(نمائندہ دنیا )سپریم کورٹ نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کی سزا پر عملدرآمد روک دیا ہے ، جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مبینہ دہشتگرد اکبر علی کوسنائی گئی سزا کے خلاف ملزم کی ماں زہرا بی بی کی جانب سے دائر اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی ۔ عدالت نے ملزم کیخلاف کارروائی کا فوجی عدالت کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے ۔ اکبر علی کو فوجی عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا تھا، پشاور ہائیکورٹ نے ملزم کی سزا برقرار رکھی تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں